• news

اپریل سے اب تک 75 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندرمیں ضائع ہو چکا :ارسا

لاہور( این این آئی)ملک میں ڈیمزکی کمی کے باعث گلیشئرز کا پانی سمندر میں گرکرضائع ہونے لگا، یکم اپریل 2020 سے اب تک 75 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندرمیں ضائع ہو چکا ہے،ضائع ہونے والے پانی کی مقدار منگلا ڈیم سے بھی زیادہ ہے۔ ارسا حکام کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک سمندر کی نظر ہونے والے پانی کی مقدارمنگلا ڈیم کے آبی ذخیرے سے بھی زیادہ ہے۔منگلاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 73 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی معاشی قدر1 ارب ڈالر سالانہ ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال 1 کروڑ 50 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر کی نذر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن