• news

بنگلور: 105 سالہ بھارتی خاتون نے کرونا کو شکست دیدی

بنگلور(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹکا میں کووڈ-19 مرض میں مبتلا 105 سالہ خاتون نے موذی وبا کو گھر میں ہی اپنے پوتے ڈاکٹر کے زیرعلاج شکست دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا میں 105 سالہ دادی کا کھانسی اور بخار ہونے کے سبب کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر مذکورہ خاتون نے ہسپتال جانے کے بجائے گھر میں ہی اپنے پوتے سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر سری نیواس نے میڈیا کو بتایا کہ دادی ہسپتال نہ جانے پر بضد تھیں، انہیں شوگر یا کوئی اور بیماری نہیں تھی۔ اس وجہ سے گھر ہی میں سمٹومیٹک ٹریٹمنٹ کی اور دادی جلد ہی صحت یاب ہوگئیں۔ ان کا کرونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن