• news

زیادتی کے 15 واقعات: گوجرانوالہ،سوتیلے باپ نے بیٹی کو نشانہ بنایا، قصور 2 لڑکیاں، بچہ شکار

لاہور، قصور، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،ننکانہ صاحب (نیٹ نیوز، نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کے علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، 4 سالہ بچی اور نوعمر لڑکی سے کوشش کی گئی۔ دیپالپور میں جواں سال لڑکی، سمندری میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جہلم میں اجتماعی آبروریزی کے 3 ملزم گرفتار، ننکانہ صاحب پر 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ عدالت کے حکم پر درج کرلیا گیا۔ حافظ آباد میں خاتون کو 6 افراد نے اجتماعی عصمت دری کا شکار بنایا، قصور میں 2 لڑکیوں اور ایک بچے کا ریپ کیا گیا، پسرور میں 2 بچوں سے درندگی کی گئی، ایک کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق دو مختلف واقعات میں دو لڑکیوں ، ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔پولیس تھانہ کنگن پورکے مقدمہ کے مطابق بھٹہ مالک ڈاکٹر جاوید نے سترہ سالہ لڑکی کو میلہ دکھانے کے بہانے دفتر لے جا کرہوس کا نشانہ بنا دیاجبکہ ٹھو کر نیاز بیگ لاہورسے ٹرک ڈرائیورغلام مصطفی نے چھانگا مانگا کے لئے چوبیس سالہ لڑکی کو لفٹ دی اور ورغلا کر اڈہ الہ آباد کے قریب ایک خالی مکان میں اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق خاتون نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا وہ سکھیکی جانے کے لئے کوٹ سرور انٹرچینج پر کھڑی تھی گاڑی میں سوار افراد نے اسے سکھیکی لے جانے کا چکمہ دیکر بٹھالیا۔ بعدازاں اسے طویلے والی روڈپر ایک حویلی میں لے گئے جہاں 6ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ علاقہ کے لوگوں نے چار ملزمان محمد حنیف ، عابد علی ،محمد علی اور ذکاء کو پہچان لیا ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر چھ ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ننکانہ صاحب سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق بارہ سالہ بچی سے اغواء کے بعد زیادتی کا مقدمہ ، عدالت کے حکم پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق بارہ سالہ بچی دربار میاں حیات کے قریب پارک میں موجود تھی، پانچ افراد فقیر حسین وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر اٹھایا اور کیری ڈبہ میں گلی خواجہ ہوٹل لے گئےبعدازاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیکل پازیٹو آنے کے باوجود تھانہ سٹی ننکانہ نے مقدمہ درج نہ کیا جس کے بعد کم سن بچی نے عدالت میں رٹ کر دی۔ تھانہ دھلے کے علاقہ میں سوتیلے باپ کی بیٹی سے مبینہ زیادتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ راجکوٹ میں سوتیلے باپ گلزار احمد نے بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن