فرانس: پیلی چیکٹ والے سڑکوں پر، ہنگامہ آرائی،گاڑی کو آگ لگادی
پیرس (این این آئی )فرانس میں لاک ڈاون کے بعد پیلی جیکٹ والے ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی اور 128 مظاہرین گرفتار کر لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیلی جیکٹ تحریک منتظمین کی کال پر پیرس میں توقع سے بہت کم ایک ہزار کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکلے، مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔مظاہرین کی کارروائیوں اور طے شدہ راستے سے ہٹنے پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی، اس سے پہلے پولیس نے احتجاج میں آنے والے 100سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا۔