• news

مری: سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین جھگڑا ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

راولپنڈی+مری (اپنے سٹاف رپورٹر سے/جنرل رپورٹر/نامہ نگار خصوصی)گلوریا جینز نامی کافی شاپ مری میں سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا ہوا، سیرو تفریح کیلئے آئے علی توقیر کی درخواست پر ہوٹل انتظامیہ اور ملازموں کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدر ضیا ء الدین احمد نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان عدنان عباسی، ذوالفقار علی اور رانا حسنین کو گرفتار کر لیاگیا ہے ،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتارکر لیا جائے گا وہ خود موقع پر گئے، اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ شہریوں خصوصاً خواتین پر تشدد میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن