• news

سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے لگی

 سکھر (آن لائن) سکھر  کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے لگی۔ سکھر، گڈو بیراج پر نچلے، سکھر بیراج پر درمیانے درجے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ گڈو بیراج پر آئندہ دو سے تین روز پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔ جبکہ گڈواور سکھر بیراجوں پر پانی کی سطح میں کمی کے بعد کچے سے بھی پانی اترنا شروع ہوگیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 67ہزار417کیوسک اور اخراج دو لاکھ 35ہزار467کیوسک ریکارڈ، سکھر بیراج پر پانی کی آمد تین لاکھ نوے ہزار نو سو دس کیوسک اور اخراج تین لاکھ سنتالیس ہزار سات سو اسی کیوسک ہوگیا ہے۔ اسی طرح کوٹری بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ چون ہزار چار سو سات کیوسک اور اخراج دو لاکھ چوالیس ہزار چار سو سنتالیس کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ آبپاشی حکام کے مطابق گڈو بیراج پر آئندہ دو سے تین روز پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔ حالیہ سیلابی بارشوں نے سندھ کے میرپور خاص ڈویژن میں تباہی مچا دی۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق وہاں دو لاکھ ایکڑز پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، 6 ہزار بستیاں اجڑ گئیں اور متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن