• news

سونیا گاندھی علاج کیلئے  امریکہ چلی گئیں

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی سیاسی جماعت  کانگریس کی تنظیم نوکے بعد پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اپنے بیٹے راہل گاندھی کے ساتھ علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوگئی ہیں۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ اور نومنتخب جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ محترمہ گاندھی باقاعدہ صحت ٹیسٹ کے لئے امریکہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی آج روٹین میڈیکل چیک اپ کرانے کے لئے امریکہ روانہ ہوئی ہیں۔ ان کے سفر کو وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ان کے سفر میں ان کے ساتھ راہل گاندھی بھی ہیں۔ ہم ان کی فکر کرنے اور نیک خواہشات کے لئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن