• news

زیادہ شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطرخواہ کمی ممکن ہے: میاں محمودالرشید

لاہور ( پ ر)وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی میں خاطرخواہ کمی کی جا سکتی ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی حکام شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول کے لئے موثر اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے راولپنڈی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔ وزیرہاؤسنگ کو اجلاس کے دوران پی ایچ اے راولپنڈی کے زیراہتمام جاری پراجیکٹس اور شہرکی خوبصورتی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔میاں محمود الرشید نے اس ضمن میں پی ایچ اے راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے شہرکی خوبصورتی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن