• news

متروکہ وقف املاک بورڈ نے 500 کنال سے زائد اراضی واگزار کرالی شور کوٹ جنوبی میں 471کنال ‘جھنگ شمالی پرانا باغ میں 43کنال 10مرلہ قیمتی پراپرٹی شامل

لاہور( خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے شور کوٹ جنوبی میں واقع 471کنال اور جھنگ شمالی پرانا باغ میں واقع 43کنال 10مرلہ قیمتی پراپرٹی کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرالیاہے۔، قابضین نے  60کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اس پراپرٹی پر دکانیں اور گھر تعمیر کیے ہوئے تھے جن کو کمرشل استعمال میں لایاجارہا تھا۔ بورڈ کے ضلعی آفس جھنگ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمحمد یاسر اکرم نے انسپکٹر محمد اسحاق و دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ چیئرمین بورڈ کے احکامات اور ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد آصف رضا شیخ کی ہدایا ت کی روشنی میں یہ آپریشن کیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے محکمہ مال کے پٹواری اور رجسٹری برانچ جھنگ سے ساز باز کر کے محکمہ کی سینکڑوں کنال اراضی پر جعلی الاٹمنٹ و رجسٹری کے ذریعے قبضہ کر رکھاتھا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابضین کیخلاف کارروائی کا عمل تیزی سے جار ی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن