صحابہ کرام جانثاران مصطفیٰؐ ہیں بے مثال تاریخ رقم کر دی: میاں جمیل
لاہور (پ ر) صحابہ کرام جانثاران مصطفیٰؐ ہیں۔ اطاعت کی بے مثال تاریخ رقم کر دی۔ امت بیدار ہے۔ عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کا ہر صورت دفاع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے امت چھوٹے موٹے فروعی اختلافات ختم کر کے عقیدہ توحید و ختم نبوت کے لئے متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی بقا صرف اور صرف اتحاد میں ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ صحابہ کرامؓ ہی اسلام کے اولین داعی‘ مبلغ‘ مجاہد‘ فاتح اور محافظ تھے۔ انہوں نے جان و مال کی قربانیاں دے کر اﷲ تعالیٰ اور نبی کریمؐ کی رضا و خوشنودی حاصل کی۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے راہ خدا میں سب کچھ لٹا دیا‘ آج بھی صحابہ کرامؓ کی زندگیوں میں امت کے لئے سیاست‘ سماج سمیت زندگی کے ہر پہلو کے لئے رہنمائی موجود ہے۔