• news

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ’’احترام نسواں ریلی‘‘

لاہور (پ ر )جمعیت علماء اسلام یو سی 60 (علاقہ اسلام پورہ) کے صدر محمد محسن خواجہ کے زیر اہتمام "احترام نسواں ریلی" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اس امر کا اظہار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام معاشرتی مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور عوام کی آواز کو حکومتی ایوانوں اور متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ریلی میں مقامی ساتھیوں محمد باسل عبداللہ گھمن،حافظ ضیاء  الدین، عمران رئیس، وقاص صلاح الدین، شیخ حسان،  ملک حارث،خالد محمود، فرخ صاحب اور دیگر احباب کے ساتھ ساتھ جمعیت علماء  اسلام کے رہنماء حافظ محمود اشرف ،حافظ محمد ابو بکر شیخ، ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، حافظ عکرمہ اشرف صدر جے ٹی آئی لاہور، زبیر شاہ، شاہد احمد فاروق، قاری محمد ضرار قاسمی اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن