• news

جرائم کا خاتمہ  اسلام پر عمل پیرا  ہونے میں ہے:کاشف اقبال 

لاہور (پ ر) خواتین کی عفت وعصمت کا تحفظ ، معاشرے کی اصلاح اور جرائم کا خاتمہ  اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ اسلام کا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، دکھوں کا مداوا اور خواتین کی عفت وعصمت کے تحفظ کا ضامن ہے۔ ہمارے معاشرے میں جرائم کی شرح اور خواتین کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات اس لئے بڑھ رہے ہیں کہ ہم اسلام سے دور ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدر کاشف اقبال نے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن