چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ‘ بچوں میں تحائف تقسیم
لاہور (پ ر) صدر چیمبر آف کامرس و صنعت عرفان اقبال شیخ اور نائب صدرر چیمبر آف کامرس زاہد خان نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا ۔ اپنے اس دورے میںانہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا ،ہیمو فیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور انہوں نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ عرفان اقبال شیخ نے سُندس فاؤ نڈیشن لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہا۔اس موقع پر صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود اور لیسکوچیف مجاہدپر ویز چٹھہ،چیف ایڈوائزر وزیر زراعت شاہد قادراورچیف کوآرڈینیٹر (ن لیگ) یورپ حافظ امیر علی اعوان کے ساتھ ساتھ صدر سُندس فاؤنڈیشنمحمد یا سین خان ڈائریکٹر ز خالد عباس ڈار، سہیل وڑائچ ، علی رؤف اور آصف عفان بھی موجود تھے۔ آخر میں عرفان اقبال شیخ صاحب نے سُندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیاتاکہ معاشرے کو تھیلے سیمیا جیسی موذی بیماری سے پاک کیا جاسکے۔