• news

نواز شریف کی بیماری پر سیاست حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے: عدنان ہنجرا

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما‘ ممبر میڈیا کمیٹی اور PP-149 سے سیکرٹری اطلاعات کے امیدوار چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی طبیعت پر سیاست کرنا حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی طبیعت اور صحت پر سیاست کرنا حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا ۔کیونکہ نواز شریف حکومت اور سپریم کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں ان کو اشتہاری قرار دینا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن