فیروز والہ :بس کی رکشے کو ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق
فیروزوالہ (نامہ نگار) کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب بریک فیل ہوجانے سے بے قابومسافر بس سڑک کنارے کھڑے رکشے سے ٹکراگئی حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوارپولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ریسکیواہلکاروں نے لاش متعلقہ پولیس کے حوالہ کردی۔پولیس کے مطابق مسافر بس گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک بس کی بریک فیل ہو گئی جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکارحوالدار محمد عثمان جاں بحق ہوگیا۔