8زیادتیاں: حافظ آباد میں خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے نشانہ بنایا گیا
حافظ آباد،بہاولپور+(نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+کرائم رپورٹر) حافظ آباد کے علاقہ پپلی میں سٹاپ پر کھڑی خاتون کو ملزم شہباز لفٹ دینے کے بہانے چکمہ دیکر لے گیا اور زیادتی کی ،جھارنوالہ میں تیرہ سالہ لڑکے سے زیادت کا مقدمہ علی اور شمریز کے خلاف درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،مسجد میں محفل پر جاتے ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا ،فیصل آباد میں دو افراد نے بیمار والدہ کی دوائی لینے کے بہانے لڑکی کو بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شوگر کی مریضہ ہے انہیں فون کر کے ملزمان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے شوگر کے مرض کے علاج کی دوائی منگوائی ہے وہ بھی دوائی لے جائے۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کے مطابق دونوں ملزموں زبیر اور اصغر نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سمبڑیال میں سات سالہ حافظ قرآن بچے سے زیادتی کی گئی۔جڑانوالہ کے جاوید ساکن 33 گ ب نے درخواست میں کہا کہ عظمت نے اس کے 10 سالہ بھتیجے کو باہر گلی میںکھیلتے ہوئے اپنے گھر لے جا کر زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو مقدمات درج کر لئے۔ گوجرہ کیمطابق محلہ سردار کالونی کے رہائشی حسن رضا ولد رفیق اور حسنین نے محلہ طفیل کالونی کے بوٹا مسیح کی بیٹی کو اس وقت زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی۔ سٹی پولیس نے ملزموں حسن اور حسنین کو گرفتار کر لیا۔ سٹی پولیس کے اہلکار سرکاری گاڑی پر دونوں ملزمان کو ریمانڈ کیلئے لے کر جا رہے تھے کہ دونوں ہتھکڑیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک اطلاع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی ملی بھگت سے تمام معاملہ ہوا ہے۔ سماجی حلقوں نے جس کی اعلی سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بہاولپور میں تین خواتین کو نشانہ بنایا گیاملزم پکڑے گئے۔