• news

پنجاب  میں 6215 مڈ وائف کی پوسٹوں کواپ گریڈ کردیا گیا

بہاولپور (بیورو رپورٹ)محکمہ صحت پنجاب کا تاریخی اقدام‘ مڈوائف کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی۔ پنجاب بھر کی 6215 مڈ وائف کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کے اس اقدام کی تحسین کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر فقیر محمد چوہدری ‘چوہدری طارق محمود‘ محمد یسین‘ محمد یونس جٹ‘ ملک محمد اکرم‘ ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی صدر زاہدہ ملکیت‘ نورینہ فیض‘ فوزیہ پروین‘ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ضلعی صدر چوہدری محمد اخلاق‘ محمد اختر اور عمیر  وقاص نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بہاول پورکی 192 مڈوائف کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جو سکیل نمبر4 سے سکیل نمبر9 میں 96 اور ٹیکنیشن سکیل نمبر12 میں 65 سینئر ٹیکنیشن سکیل نمبر14 میں 29 اورچیف ٹیکنیشن سکیل نمبر16 میں 2 مڈوائفز ترقیاں پاکر اپ گریڈ ہونگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان مڈوائف کو11 اپریل 2019 سے ترقیایاں دی جائیں گے۔ ڈاکٹر فقیر محمد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر اورنگزیب سی ای او ڈی ایچ اے بہاول پور کی سربراہی میں ڈاکٹر فیصل وحید‘ ڈاکٹر طارق ‘ ڈاکٹر ذاکر علی‘ ڈاکٹر امتیاز شاہ عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات بہم پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن