ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر ایک ڈالر 2 لاکھ 60 ہزار ریال کے برابر
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ ایک امریکی ڈالر کے بدلے ایرانیوں کو دو لاکھ 60 ہزار ریال کے قریب ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ رواں سال ایرانی کرنسی پچاس فیصد قدر کھو بیٹھی ہے۔ کرونا اور امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ خام تیل کی گرتی قیمتوں سے بھی ایران کو اقتصادی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی مرکزی بنک کرنسی کو سہارا دینے کیلئے مارکیٹ میں ڈالر سپلائی کر رہا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔
ا