اسمبلی اجلاس، تحریک انصاف کے دو ایم این ایز آپس میں الجھ پڑے
اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب تحریک انصاف کے دو ایم این ایز آپس میں ہی الجھ پڑے،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی نشست سے اٹھ کر دوسرے ایم این اے عطا اللہ پر لپک پڑے۔حکومتی ارکان نے بیچ بچاو کرا یا۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ عطا اللہ مجھے گالیاں دے رہا ہے،سپیکر نے عامر لیاقت کو اپنی نشست پر جانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں ورنہ مجھے طریقہ آتا ہے،اجلاس کے دوران سپیکر نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو مائیک دیا اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا ،اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ان کو بولنے نہ دیا جائے،پی پی پی کی خواتین ارکان ڈائس کے سامنے جمع ہوگئیں ،ن لیگ کے ارکان بھی سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے اور نو نو ک اورمعاون خصوصی نہیں، مشیر کی آوازین بلند کر دیں اورسی سی پی او کا جو یار ہے،غدار ہے غدار ہے ، شیم ان یو شیم ان یو کے نعرے لگائے اسپیکر قومی اسمبلی نے فلور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کو دے دیاپیپلز پارٹی کی خواتین اراکین کااحتجاجاپوزیشن کے دیگر اراکین بھی احتجاج میں شامل ہو گئے،سپیکر نے ہدایت کی کہ ن لیگی رکن شیزا فاطمہ کا موبائل لے لو۔اپوزیشن کا احتجاج جاری تھا کہ اپوزیشن کے شور میں اسمبلی اجلاس آج ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مراد سعید کے خطاب کے دوران لقمہ دینے پر اسپیکرنے نون لیگی رکن کو وارننگ دے دی جب مراد سعید کی تقریرکے دوران لیگی رکن سجاد اعوان نے کہا کہ کچھ سی سی پی او کے بارے میں بھی بتائیں، تو سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آپ کو وارننگ دیتا ہوں خاموش رہیں۔