• news

نیب لاہور آفس کے باہر توڑ پھوڑ  ہنگامہ آرائی سمیت دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں 18 ستمبر تک توسیع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیب لاہور آفس کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سیف الملوک کھوکھر، فیصل کھوکھر سمیت  دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 ستمبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن