• news

چونیاں: 2 بچوں سے زیادتی وقتل پر مجرم کو دوسری مرتبہ6 بار سزائے موت

چونیاں (نامہ نگار) سانحہ چونیاں کے مزید دو بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ملزم سہیل شہزاد کو 6بار سزائے موت، دو بار عمر قید، 64لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنایا۔ قبل ازیں بھی ملزم سہیل شہزاد کو دو بچوں کیساتھ قتل اور زیادتی کے کیس میں سزائے موت اور عمر قید سمیت لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ مقتول بچوں کے والدین اور عوامی سماجی حلقوں نے عدالتی فیصلہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو سرعام چونیاں چوک میں پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے پھانسی کے مناظر کو براہ راست ٹی وی چینلوں پر دکھایا جائے تاکہ آئندہ لوگوں کو عبرت حاصل ہو۔

ای پیپر-دی نیشن