کرونا کیسز،رفاہ میڈیکل کالج اور اس کا ہاسٹل وزارت نیشنل ہیلتھ کی سفارش پر بند
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی نجی میڈیکل کالج اور اس کے ہو سٹل سے کورونا کے مثبت کیس سامنے آنے پر وزارت صحت کی سفارش پر سر بمہر کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے رفاہ میڈیکل کالج اور اس کے ہوسٹل کو وزارت نیشنل ہیلتھ کی سفارش پر بند کردیا ہے علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے درسگاہوں کی انسپکشن شروع کردی ہے اسٹنٹ کمشنرز نیایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مختلف سکولز کا معائنہ کیا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی, ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر سکولزمکمل عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گیتمام اسٹنٹ کمشنرز اود دیگر انتظامی عملہ سکولز کی کڑی نگرانی کررہا ہیغفلت کے مرتکب تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کاروئء ہوگی بچوں کی حفاظت بنیادی ترجیح اور سب سے اہم ہے ۔