پولیس کرپشن کیس: ایڈیشنل سیشن جج کا سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس 3 روز میں جواب طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس کرپشن کیس میں سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ نے سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور سے شوکاز نوٹس پر تین روز میں جواب طلب کر لیا۔ عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے ایک ماہ میں انکوائری رپورٹ پیش کرنا تھی۔ پولیس کرپشن سے متعلق ایک ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔