• news

 عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے :سلطان سرور گولڈن 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی رہنما و سابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ موٹر وے خاتون زیادتی کے واقعہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی نہیں بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی ہے اس کیس کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے جرائم پیشہ افراد کو کھلا پیغام جائیگا کہ مجرم کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی ذمہ داری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن