بلدیاتی انتخابات سے نچلی سطح پر عوامی مسائل حل ہونگے:پیر سرور شاہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کے کوارڈینیٹر حلقہ این اے 118پیر سرور شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کا میابی حاصل کریگی، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے، مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ڈیرہ پر آنیوالے معززین حلقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا جو سفر جاری ہے اس کے ثمرات نچلی سطح پر بلدیاتی الیکشن کی صورت میں ضرور پہنچیں گے۔تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر سرخرو ہوگی،مخالفین کو قومی انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست دیں گے۔