خانقاہ ڈوگراں: واٹرسپلائی کا منصوبہ چلنے سے پہلے ہی فلاپ
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) ٹاون کمیٹی کا کروڑوں روپے مالیت کا واٹرسپلائی کا منصوبہ چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا۔ خریدے گئے ناقص پانی کے پائپ میں جگہ جگہ سوراخ ہو گئے۔ شہریوں کی صاف پانی ملنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بااثر ٹھیکیدار کی جانب سے انتہائی ناقص مٹیریل سے بنے پانی کی سپلائی کے مین پائپ میں پانی آنے سے پہلے ہی جگہ جگہ سوراخ ہو گئے۔ شہریوں نے کمشنر لاہور کو فوری منصوبے کو ختم کرنے اور اسکی جگہ واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے اور کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔