ریپ کے9 واقعات: قصور 2 لڑکیوں‘ گوجرنوالہ میں خاتون سے زیادتی
لاہور، گوجرانوالہ، صفدر آباد‘ سیالکوٹ، جھنگ (نیٹ نیوز، نمائندہ خصوصی، نامہ نگاران) قصور کے نواحی علاقوں میں 2 لڑکیوں کو بے آبرو کردیا گیا۔ فیصل آباد میں 2 خواجہ سرائوں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ سیالکوٹ بچے‘ صفدر آباد بچی‘ جھنٰگ میں لڑکے کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کراچی مروہ زیادتی قتل کیس کے زیرحراست ملزمان میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا۔ بلدیہ ٹائون میں ذہنی و جسمانی طور پر معذور خاتون کا گینگ ریپ کیا گیا،گوجرانولہ میں ایک خاتون کو بے آبرو کردیا گیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق الپاء کلاں میں دس ستمبر کو دن دیہاڑے پندرہ، سولہ سالہ لڑکی کو جاوید نامی شخص زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا جبکہ کوڑے سیال کے رہائشی کی درخواست کے مطابق چودہ ستمبر کو اٹھارہ سالہ لڑکی گھر میں سوئی ہوئی تھی۔ محمد سلیم ورغلا پھسلاء کر زیادتی کے بعد فرار ہوگیا۔ مقامی پولیس دونوں مقدمات درج کر لئے ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی میں پانچ سالہ مروہ کے اغوا کے ملزمان میں سے دو نے تفتیش کے دوران بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ دریں اثناء مانانوالہ‘ صفدر آباد سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم حسن اسے ورغلا کر موٹرسائیکل پر گائوں کے قبرستان میںلے گیا اور زیادتی کی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بدوکی گوسائیاں میں اکیلی شادی شدہ خاتون کیساتھ زیادتی کی گئی کمسن بیٹے کی اطلاع پر اس کا خاوند اور والدہ موقع پر پہنچ گئے ملزم انہیں دیکھ کر فرار ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل کینٹ ضیغم ثناء وڑائچ اور ایس ایچ او انسپکٹر بابر شعیب نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی معائنہ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ شفٹ کر دیا تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی جس میں گاؤں کے رہائشی خرم ولد افضل قوم مراثی کو نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔