وفاقی حکومت نے جانوروں، دودھ اس کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی ختم کردی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے جانوروں کی درآمد پر پابندی اٹھالی۔ وزارت تجارت کے مطابق گوشت، دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی ختم کردی۔ وزارت تجارت نے درآمد پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بھینسیں، بھیڑیں اور بکریاں درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ پالتو کتے اور بلیاں درآمد کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ کھالیں اور پالتو جانوروں کی خوراک کی درآمد کی اجازت ہوگی۔