تمام سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کیلئے رٹ دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ 2018کے تحت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں پہلی سے بارھویں جماعت تک قرآن پاک پڑھایا جانا لازمی ہے۔ اڑھائی سال گزر گئے قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ جو افسوسناک ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا حکم دے۔