وزیراعظم جلد پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے: اسدعمر
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے دو دن خضدار‘ آوران‘ تربت‘ گوادر میں گزارے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جنوبی بلوچستان کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کیلئے ضروری تھاکہ زمینی حقائق دیکھے جائیں اور مقامی لوگوں کی ترجیحات سنیں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں وزیراعظم ملک کے اس پسماندہ ترین علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔