• news

اہل بیت‘ صحابہ کرام کی حرمت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: پیر منور جماعتی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل بیت اطہار اور صحابہ اکرامؓ کی عزت‘ حرمت شان و عظمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اس کیلئے ہم ہر قربانی دینگے۔ مقدس ہستیوں کے گستاخوں کی حمایت کرنے والے مکر کی دبیز تہوں میں چھپنے کی بجائے  کھل کر سامنے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک عظمت آل وصحاب رسولؐ کے سرپرست سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منظور حسین شاہ جماعتی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے تاکہ آئندہ ملک میں فتنہ و فساد کا دروازہ نہ کھلے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک عظمت آل و اصحاب رسولؐ کے صدر پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے کہا کہ انبیاء کرام علیم السلام مقدس شخصیات  اور مذہبی شعائر کے تحفظ کیلئے قوانین پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس شخصیات کی توہین و تنقیص نہ کی جائے اور ایسا کرنیوالے افراد کو آئین و قانون کے تحت قرار وراقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی قبیح حرکت کرنے کی  جرآت نہ ہو سکے۔ جو لوگ ان نازک حالات میں پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بڑھا کرانارکی  پھیلانا چاہتے ہیں وہ غیر ملکی طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔ اسلام کا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ خواتین کیساتھ بداخلاقی کے واقعات اس  لئے بڑھ رہے ہیں ہم اسلام سے دور ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن