• news

امریکا کے جنگلات میںآگ لگنے سے بڑا رقبہ راکھ میں تبدیل،ہلاکتیں 40 

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے بڑا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا، ڈرون کیمرے سے خوفناک مناظر عکس بند کیے گئے۔ اب تک 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا کی دو ریاستوں کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات میں لگنی والی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ تیز ہواوں کے سبب آگ مزید پھیل رہی ہے، امریکہ کے قومی محکمہ موسمیات نے ریڈ فلیگ وارننگ جاری کر دی ہے، 100 مختلف مقامات پر لگی آگ کے سبب لاکھوں ایکڑ رقبہ تباہی کا شکار ہو گیا ہے جس کا بدترین اثر ماحول پر بھی پڑا ہے، ہوا اور فضا کا معیار انتہائی خراب ہو گیا ہے جس کے سبب سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔آگ سے اب تک 40 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر اور سیکڑوں گاڑیاں جل چکی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کیلی فورنیا میں ایک تقریب میں آگ کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے والے نیشنل گارڈز کو اعزازات سے نوازا۔

ای پیپر-دی نیشن