حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے‘ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ سرکاری و نجی لیبارٹری سے حمزہ شہباز کے دونوں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کرونا وائرس کے ہر مریض کو الگ سے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ حکومت سیاسی عداوت اور بعض کی بناء پر حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہیں کر رہی۔ جیل میں حمزہ شہباز کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔