• news

علاقہ ونہار میں بجلی کی غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ ، عوام اذیت سے دوچار 

 بوچھال کلاں (نامہ نگار)  علاقہ ونہار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید ازیت سے دوچار کر رکھا ہے تفصیل کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ کافی دنوں سے واپڈا نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا اکثر اوقات بجلی کے وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ ہمارے برقی آلات جل جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہمارے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور گرمی میں لوگ تڑپ جاتے ہیں انہوں  نے ارباب اختیار سے بجلی کی غیر اعلانیہ لود شیڈنگ ختم کرانے کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن