• news

الٰہ آباد: ٹریکٹر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بچے جاں بحق، میاں بیوی زخمی

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندگان نوائے وقت) ٹریکٹر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2بچے جاں بحق  خاوند اور بیوی شدید زخمی۔ طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں قصور ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد ارزانی پور اڈا پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ ٹھینگ کھتریاں کے رہائشی رمضان بھٹی اور اسکی بیوی شدید زخمی جبکہ انکے دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد قصور منتقل کر دیا گیا۔ زخمی رمضان بھٹی کا جبڑا اور دونوں بازو فریکچر ہو گئے ہیں۔ ڈرائیور موقع سے فرار جبکہ پولیس ٹریکٹر ٹرالر کو قبضہ میں لے کر مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن