15 لاکھ کے ڈاکے، شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، زیورات سے محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوںکے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں سے ڈاکوؤں نے تیمور کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 55ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں مسلح ڈاکو عبدالمنان کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ40 ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون ، کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکو سلیم کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ30 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکو ماجد کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے1لاکھ 70ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکو فرخ کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکو فیاض کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ15ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ گارڈن ٹائون اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں اور شالیمار، بھاٹی گیٹ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔