• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا  166 روپے 40 پیسے کا ہو گیا 

لاہور (کامرس رپورٹر) مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی۔ گزشتہ روز  انٹر بینک میںڈالر  8پیسے اور  اوپن مارکیٹ میں   10پیسے مہنگا ہو گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور پاونڈ مہنگے ہو گئے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 40 پیسے ہو گئی  یورو کی قیمت فروخت 197 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 216 روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن