وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کیلئے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان 2021کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔