کرونا: گلگت میں ایک جاں بحق ، فعال کیس5936:بھارت مریض 50لاکھ سے زائد
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی نمائندہ + نوائے وقت رپورٹ) کرونا وائرس کی پاکستان میں مجموعی صورتحال بہتر ہے اور اب تک 3 لاکھ 3 ہزار 89 کیسز میں سے 2 لاکھ 90 ہزار 760 صحتیاب ہو چکے ہیں جو تقریباً 96 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں 16 ستمبر تک مجموعی طور پر 324 کیسز اور ایک اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، تاہم ان میں 61 کیسز خیبرپختونخوا اور 69 کیسز بلوچستان کے گزشتہ روز کے شامل تھے۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 129 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ کیسز کی مجموعی تعداد 97 ہزار 946 ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس عالمی وبا کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 15ہزار 984 تک پہنچ گئی ہے۔گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 28 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ایک فرد کا انتقال بھی ہوا۔ کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 269 ہوگئی۔ اموات کی یہ تعداد 79 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس مزید 15 افراد کو متاثر کرگیا۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2ہزار 441 ہوگئی۔ اب تک 96 فیصد مریض شفا پاچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 499 شفایاب اب تک مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 760 تک پہنچ گئی ہے۔ فعال کیسز: 5936 رہ گئے۔ کرونا صورتحال شہرِ اقتدار میں تشخیصی ٹیسٹوں میں کمی اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 303 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک اسلام آباد سے 15 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 376 رہ گئے۔ شہرِ اقتدار میں اموات کی مجموعی تعداد 178 ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 38 شہری صحت یاب ہوگئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والے شہریوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 430 ہوگئی۔ شہرِ اقتدار میں صحت یانی کا تناسب بڑھ کر 96 فیصد ہوگیا۔
دریں اثنا دنیا میں 9 لاکھ 39ہزار 140افراد ہلاک اور 2کروڑ 97 لاکھ 24 ہزار 117متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا میں کرونا سے متاثر دو کروڑ15 لاکھ 38ہزار 547 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 46ہزار 430 رہ گئی ہے۔ امریکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 82 ہزار 91 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں کرونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 33 ہزار207اموات ہوئی ہیں۔ روس کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 785 ہو گئی ہے۔ پیرو میں بھی 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30ہزار927افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔