• news

پانامہ میں گورنر کی گاڑی سے  منشیات کے درجنوں پیکٹ برآمد

پاناما سٹی (نیٹ نیوز) پانامہ میں گورنر کی گاڑی سے منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق پانامہ کی پولیس نے منشیات کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے پر شبہے میں ایک گاڑی کو روکا تھا۔،تلاشی لی گئی تو اس کی نشستوں کے نیچے سے منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے۔بعدازاں ملزمان میں سے ایک کی شناخت ہوئی تو ان میں سے ایک پانامہ کے علاقے گونا یالا کا گورنر ایرک مارٹیلو نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخبری ملنے پر ٹریفک جام میں پھنسی گاڑی کی تلاشی لی۔پانامہ کے صدر نتو کورتزو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پولیس کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سرکاری ملازمین اور عہدے داران کی جانب سے قانونی کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن