قصور:گھریلو جھگڑے سے تنگ 2افراد نے خودکشی کرلی
قصور(نمائندہ نوائے وقت)گردونواح میں دو مختلف واقعات میں 2افراد نے خودکشی کر لی۔ شامکوٹ نو میں گھریلوں لڑائی جھگڑے پر40سالہ محمدطفیل نے 40 فٹ گہرے کنوے میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ،ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو کنوے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ کوٹ لوہاسنگھ کنگن پور میں گھر والوں سے آئے دن کے لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر17 سالہ فریاد علی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔