• news

اعلیٰ بیورو کریسی میں 7افسروں کے  تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان سے) اعلیٰ بیورو کریسی میں 7افسران کے تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ (پاس)کے افسران میں، گریڈ 19کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں، وہ این ایچ اے و کیمونیکیشن میں بطور ممبر ایڈمن کام کررہے تھے۔ گریڈ22کے افسر شاہد محمود کے پہلے جاری نوٹیفکیشن میں تبدیلی کردی گئی ہے، انہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، بورڈ آف ڈائریکٹر ایشین ڈویلپمنٹ بنک فلپائن میں چار سال کے لیئے تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 18کے افسر عبدالفتح ہولیو کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گریڈ 17کی افسر ثانیہ شفیع کی خدمات بلوچستان سے کے پی کے  حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن