سبزیوں پھلوں کی نرخنامہ سے 30 فیصد مہنگے داموں فروخت جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں زیادہ تر علاقوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری طور پر جاری نرخنامہ کے مطابق فروخت نہیں ہوئیں اور مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ پرچون نرخوں کے مقابل ان کی قیمتیں 10 سے 30 فیصد تک زائد رہیں جبکہ روزمرہ اشیا آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوںمیں کوئی کمی نہیں آئی۔ ادرک کی تھوک قیمت میں گزشتہ روز بیس روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی ریٹیل قیمت 550 سے 600 روپے فی کلو تک رہی اور ٹماٹر کی تھوک قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جبکہ لہسن کی قیمت 200 سے 300 روپے فی کلو کے درمیان رہی۔ آلو کی قیمت70 سے 90 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ سرکاری نرخنامے میںریٹیل میںآلو کی کم ازکم قیمت 60 اور زیادہ سے زیادہ 70روپے رہی۔ اسطرح، پیاز کی قیمت37 سے 47 روپے فی کلو، ٹماٹرکی 79سے 95روپے، لہسن 145 سے 224 روپے، ادرک کی 465 سے 570 روپے فی کلو، شملہ مرچ 135سے 140، سبز مرچ55سے 104، لیموں کی کم از کم قیمت 80 روپے فی کلو اور زیادہ سے زیادہ 105 روپے فی کلو رہی۔ پھلوں میںسیب کی مختلف اقسام کی کم ازکم فی کلو قیمت 60روپے اور زیادہ سے زیادہ 115 روپے فی کلو، امرود کی کم از کم قیمت فی کلو 53 اور زیادہ سے زیادہ 55۔ میٹھا فی درجن کی قیمت 68روپے اور زیادہ سے زیادہ 105 روپے، انگور کی 145 سے 210 روپے، آلو بخارہ کی 155 روپے فی کلو سے 160 روپے، ناشپاتی کی 95 سے 100روپے، آم کی مختلف اقسام کی قیمت 105 روپے فی کلو سے 160روپے فی کلو، جاپانی پھل 90 سے 95 روپے فی کلو، کیلا فی درجن کی کم از کم قیمت 63روپے اور زیادہ سے زیاد90روپے، آڑو کی 100سے 210 روپے فی کلو، موسمی کی فی درجن 53سے 55روپے، گرما58سے 61سے روپے، اناردیسی کی فی کلو کم از کم قیمت 155 روپے اور زیادہ سے زیادہ 160 روپے جبکہ انار بدانہ کی کم از کم فی کلو قیمت 235روپے اور زیادہ سے زیادہ 240روپے فی کلو رہی۔