• news

سپریم کورٹ : منشیات مقدمات ناقص تفتیش ازخود نوٹس میں عدالتی معاون مقرر 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ناقص تفتیش سے متعلق ازخود نوٹس میں ڈی جی پنجاب فرانزک لیب بلال حسن منٹو، سہیل اختر، بابر ستار، انصر نواز مرزا کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ منشیات کے مقدمات میں ناقص تفتیش سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی پنجاب فرانزک لیب کو عدالتی معاون مقرر کر دیا۔ سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین سے تفتیشی طریقہ کار کو بہتر بنانے پر رائے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن