• news

سابق ڈی جی ایف آئی اے کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ بد ھ کو دور ان سماعت عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو کیس پر نظرثانی کا حکم دیا ۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ جواب جمع کرنے کیلئے چار ہفتے چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس میں جواب کی ضرورت نہیں، آپ کسی کے پنشن روک سکتے ہیں؟ ۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کس قانون کے تحت پنشن روکا ہے۔ نمائندہ اکائونٹنٹ جنرل آفس نے بتایاکہ سی ایس آر 420 ون کے تحت انکی پنشن روکی گئی ہے۔عدالت نے نمائندہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو قانون پڑھنے کا حکم دیا ۔ سر کار ی وکیل نے کہاکہ بشیر میمن نے نوکری سے استعفیٰ دیا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا استعفیٰ دینے پر پابندی ہے؟ ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست گزار کا استعفیٰ منظور کرلیا، پنشن کی ڈاکیومنٹس مکمل ہوگئے تو پنشن کیسے روکا، چیف جسٹس نے نمائندہ اکائونٹنٹ جنرل آفس سے پوچھا کہ کیا آج تک کسی بڑے افسر کی پنشن روکی گئی ہے؟ ۔ دور ان سماعت عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے افسر پر برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو صرف قانون کا بتائے کس قانون کے تحت پنشن ادائیگی روکی گئی، جس قانون کا آپ حوالہ دے رہے اس کے تحت تو آپ پنشن روک نہیں سکتے، آپ کے ساتھ یہ کون ہے کیا یہ آپ کے آفس کے کرتے دھرتے ہیں۔چیف جسٹس  نے کہاکہ کیوں ناں ان لوگوں کے خلاف کاروائی نہ کی جائے، یہ عدالت پنشن روکنے کی نوٹیفکیشن معطل کرتی ہے، دس دنوں کے اندر کیس پر نظرثانی کرے اور عدالت کو جواب جمع کرائے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 دن تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن