• news

پاکستا ن اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام کوآرڈ ینیشن  کا دوبارہ رکن منتخب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈی نیشن کا الیکشن ہوا۔ پاکستان نے کمیٹی برائے پروگرام کوآرڈی نیشن کا الیکشن دوبارہ جیت لیا۔ کمیٹی برائے پروگرامنگ و کوآرڈی نیشن اقوام متحدہ کا اہم جزو ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یو این اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے 54 میں سے 52 ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔ پاکستان نے 96 فیصد کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل کی۔  کمیٹی کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ کے اندر بامقصد انگیجمنٹ کا ثبوت اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور دیرپا ترقی کے اہداف کے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داری کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی منصوبہ بندی، پروگرام تشکیل دینے اور اقوام متحدہ کے کام کی کوآرڈینیشن کے طور پر کام کرتی ہے۔ کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کے موثر طور پر پروگرام کی تشکیل اور بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کے بنیادی ادارے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کا صدر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن