عمران کی جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد، دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں، ٹویٹ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جاپان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جاپان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر یوشی ہیڈے سوگا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاک جاپان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں، دونوں ممالک میں بڑھتے اشتراک کو مزید تقویت دینے کے لیے کام کیا جائے گا۔