وزیراعظم 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ نے وزیراعظم کے خطاب کی ترتیب سے متعلق پاکستان کو مطلع کردیا ہے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 25ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:45پر وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ کرونا کے باعث جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں عالمی رہنما جمع نہیں ہوں گے۔