چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی غیر قانونی، کسی عہدے پر نہ لگایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان، پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی قراردیتے ہوئے چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری درست کو قرار دے دیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔ عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی قانونی قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آرڈر ان فیلڈ رہیں گے۔ عدالت نے چیف نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز قطرینہ حسین اور خاور اظہر کی تقرری بھی درست قرار دی اور کہا کہ ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کیاجائے۔