پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی‘ 56 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (این این آئی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر 56بھارتی ماہی گیروں کوگرفتار کرکے ان کی 10کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیاہے۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ غیر ملکی کشتیاں پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔